ابنا: دھشتگرد کالعدم طالبان پاکستان نے گذشتہ روز اس ملک کے قبائلی علاقے پاراچنار میں شیعوں کے خلاف انجام دیئے جانے والے خودکش دھشتگردانہ حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق دھشتگرد تنظیم کالعدم طالبان پاکستان کی شاخ انصار المجاہدین گروہ کے ترجمان ابو بصیر نے پاکستان کے شیعہ آبادی والے قبائلی علاقے پاراچنار میں دو خودکش دھشتگردانہ حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ، ان دو خودکش حملوں میں 60 سےزیادہ شیعہ مسلمان شہید اور دو سو سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔انصار المجاہدین کے ترجمان ابو بصیر نے دعوی کیا کہ شام و عراق میں اہل سنت مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ، اسی لئے تحریک طالبان پاکستان نے انتقامی کاروائی کے طور پر پاکستان کے شیعوں کے خلاف زیادہ سے زیادہ حملوں کی منصوبہ بندی کی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔242
26 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 445612
دھشتگرد کالعدم طالبان پاکستان نے گذشتہ روز اس ملک کے قبائلی علاقے پاراچنار میں شیعوں کے خلاف انجام دیئے جانے والے خودکش دھشتگردانہ حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔